منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

شیخ رشید کا مزدوروں کے لیے 3، 3 ہزار روپے انعام کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے مزدوروں کے لیے 3، 3 ہزار روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسی جگہ دیکھ رہے ہیں کہ مزدور کو اپنا گھر میسر آئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ میں ریلوے کے مزدوروں اور افسران کی وجہ سے ترقی ہوئی، ریلوے میں 10 ہزار نئی اسامیاں پیدا کی جارہی ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کے تمام ٹریک بہتر کرنے پر کام کر رہے ہیں، امید ہے ایم ایل ون کا معاہدہ 27 اپریل کو وزیر اعظم کے دورہ چین میں ہوجائے گا، منصوبے میں ایک چینی اور 9 پاکستانیوں کی شمولیت کا معاہدہ طے پایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا منصوبہ 17 سو کلو میٹر پر مشتمل ہوگا۔ 30 مارچ سے جناح ایکسپریس کراچی سے رواں ہوگی۔ ایم ایل ون کے تحت کراچی سے پشاور تک ٹریک ڈبل کیا جا رہا ہے، ریلوے کو خسارے سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے چین کے تعاون سے اقدامات کر رہے ہیں، ایم ایل ون ٹریک پر ٹرین کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ ایسی جگہ دیکھ رہے ہیں کہ مزدور کو اپنا گھر میسر آئے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کم سے کم خرچ میں زیادہ کام کریں، غریب 3ہزار پر خوش ہیں اور لٹیروں نے 3 ارب روپے لوٹ کھائے۔ 3 ارب کا آمدن میں اضافہ کیا، سالانہ 10 ارب کا منافع کمائیں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ بلاول مجھ سے بچ کر کھیلے، لوگ بیچ بچاؤ کروا رہے ہیں۔ میں نے ایک بار پھر بلاول کو معاف کیا۔ نواز شریف اور زرداری کے رنگ پسٹن اور پلگ گھس چکے ہیں، زرداری نے اب بلاول کو آگے کر دیا ہے۔ زرداری نے 8 سال تک بے نظیر بھٹو قتل کیس نہیں چلایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے پی ٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، کے سی آر پر زمینیں خالی کروائیں۔ سندھ حکومت ہمارے ساتھ آ کر بیٹھے۔ ابھی تک سندھ حکومت نے پیپر ورک نہیں کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں