اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹماٹر 300 نہیں 220 روپے کلو ہیں، حالات وزیر اعظم عمران خان کی بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حالات وزیر اعظم عمران خان کی بہتری کی طرف جا رہے ہیں، نواز شریف آج جائیں، کل جائیں یا پرسوں یہ نئی خبر نہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ مولانا سے کہا تھا جنگ اور سیاست میں محسن کو دیکھا جاتا ہے، پہلا دھرنا تھا جو مولانا کے اپنے فالورز کی طرف سے تھا۔ مولانا کو عوام کی پذیرائی حاصل نہیں ہوئی۔ مولانا فضل الرحمٰن کی سیاست دم توڑ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کی اگلی بار سیٹیں کم ہو سکتی ہیں بڑھ نہیں سکتیں، پہلا دھرنا تھا جو قانون کے مطابق تھا لیکن اب جے یو آئی فے جو کر رہی ہے وہ غیر قانونی ہے۔ دھرنے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا فالوور کسی قیمت نہیں چاہتا کہ لٹیروں کی ڈیل ہوجائے۔ ٹماٹر 300 نہیں 220 روپے کلو ہیں، شیخ رشید ہوں حفیظ شیخ نہیں۔ عمران خان ہر روز مہنگائی کے خلاف میٹنگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی مہربانی ہے کہ میری بات سنتے ہیں، میں جتنی محنت کر سکتا تھا کر رہا ہوں۔