تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ریلوے کے کرایوں میں 6 سے 7 فیصد اضافہ

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی سے اکانومی کلاس کرائے میں 100 روپے کا اضافہ ہوگا، کرایوں میں 6 سے 7 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 3 جولائی کی شام کو مسافر ٹرین سر سید ایکسپریس کا افتتاح ہوگا، وزیر اعظم عمران خان راولپنڈی اسٹیشن پر ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ میانوالی ایکسپریس کو لاہور، سرگودھا ایک ماہ میں چلایا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول 117 بنا رہے ہیں، ٹرین کو ٹریکر سے منسلک کر کے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ یکم جولائی سے اکانومی کلاس کرائے میں 100 روپے کا اضافہ ہوگا، کرایوں میں 6 سے 7 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے مزید 3 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے، جو ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں اس میں اضافہ نہیں ہوگا۔ مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں 3 سے 10 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ 50 کلو میٹر کے اندر سفر کرنے والوں کے ٹکٹ پر اضافہ نہیں ہوگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حیدر آباد میں ریلوے کا حادثہ انسانی غلطی کی وجہ سے ہوا، آئندہ 15 دن میں حادثے سے متعلق سزا اور جزا کا فیصلہ ہوجائے گا۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول قیمتیں بڑھنے سے کرایوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ریلوے میں مسافر ٹرینوں میں ایک بھی سیٹ دستیاب نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود میرا مشن ہے، تمام ڈرائیورز کو میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کے لیے والٹن بھیج رہے ہیں۔ تمام اسسٹنٹ ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے میڈیکل کے لیے رپورٹ کریں۔ کوئی افسر 3 سال سے زائد عہدے پر نہیں رہے گا۔ 92 میں سے 72 افسران کا تبادلہ کر دیا ہے۔ ریلوے کے خسارے میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ چاہتے ہیں عمران خان تقریریں بھی نہ کریں، میثاق معیشت کا حامی ہوں ہونے دیں۔ اسد عمر کی تقریر کو انڈورس کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پرانی ویگنز ٹھیک کیں، خسارہ کم مسافر ٹرینوں نے کیا، 6 فیصد کرایے میں اضافہ مجبوری ہے۔ بھارت نے سکھ یاتریوں کو روک کر زیادتی کی ہے۔ سکھ یاتریوں کو ایسی سروس دیں گے وہ اپنے گھر جیسا محسوس کریں گے۔ ایم ایل ون پر پی سی ون بھیجی ہے، ہر ملازم کا اپنا گھر ہوگا۔ بڑے شہروں میں ہائی فلور اپارٹمنٹس بنائیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فضل الرحمٰن کی تاریخ آئے گی تو پتہ چل جائے گا، یہ لوگ چندا دے کر فضل الرحمٰن سے بندے بلوائیں گے، صرف 2 افراد کو منی لانڈرنگ کیسز سے چھوٹ چاہیئے۔

Comments

- Advertisement -