بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

زندگی کا وہ کام جو 50 سال پہلے کرنا چاہیے تھا اب کر رہا ہوں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (2 جون 2026): سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زندگی کا ایک عجوبہ کام جو 50 سال پہلے کرنا چاہیے تھا اب کر رہا ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی ہے۔ انہوں نے سردار رزاق کے چیمبر کے ذریعہ ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت کی بحالی کی درخواست دائر کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مجھے بار کی رکنیت پچاس سال قبل حاصل کرنی چاہیے تھے۔ زندگی کا ایک عجوبہ کام جو بہت سال پہلے کرنا چاہیے تھا، وہ اب کر رہا ہوں۔

سابق وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت بحال ہو گئی تو بار کی سیاست نہیں کروں گا بلکہ صرف سردار رازق کے چیمبر میں بیٹھ کر پریکٹس کروں گا۔

دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت میں شیخ رشید کی درخواست پر سماعت ہوئی اور عدالت نے سابق وزیر داخلہ کے عمرے پر جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سماعت کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا تھا جس کے لیےعدالت میں درخواست دی تھی۔ پہلے بھی عمرے پر گئے تھے تو واپس آئے تھے، اب بھی گئے تو واپس آئیں گے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بجٹ کے حوالے سے کیا بتاؤں۔ مہنگائی، بے روزگاری، غربت اب عیاں ہو گئی ہے اور سب کو سامنے نظر آ رہی ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں