تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شیخ رشید کا لال حویلی ویمن یونیورسٹی کو عطیہ کرنے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے بعد لال حویلی ویمن یونیورسٹی کو عطیہ ہو جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شیخ رشید نے روالپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے لال حویلی کی سیکیورٹی کو ہٹایا گیا، پھر انھوں نے رینجرز اور ایف سی سے مدد مانگی تو انھوں نے انکار کیا جس کے بعد یہ ایف آئی اے کو سامنے لے آئے۔ مجھے یہ رات میں گرفتار کرنے کا سوچ رہے تھے۔ 10 گز کے فاصلے پر تھانہ ہے مجھے ایک فون کرو خود آ جاؤں گا۔

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ اللہ کے کرم سے ہمارے ہاتھ صاف ہیں۔ انہیں 16 وزارتوں سے تفتیش کرانے کے بعد بھی کچھ نہیں ملا۔ ایف آئی اے نے لال حویلی کی حدود میں قدم رکھا تو قانونی حق استعمال کرینگے۔ رانا ثنا اللہ مسئلے پیدا کرنا اور شہر بلاک کرنا چاہتا ہے، آصف نامی آدمی اس کا فرنٹ مین ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمر کے اس حصے میں تنگ نہ کیا جائے۔ بوڑھے ضرور ہوگئے ہیں مگر لڑائی کا جذبہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ ظلم کیخلاف حق اور غریب کی آواز بلند کریں گے۔ کسی میں ہمت ہے تو آکر لال حویلی گرا کر دکھائے میں اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا۔ اس کو گرانے کا سوچا بھی تو پورا مری روڈ بلاک ہوجائے گا۔ میں کال دوں گا اور دھرنے پر بیٹھ جاؤں گا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لال حویلی سیل کے حوالے سے میں قوم کو اصل حقیقت بتانا چاہتا ہوں۔ بھارتی ہدایتکار مہیش بٹ یہاں آئے تھے اور انہوں نے لال حویلی پر فلم بنانے کا کہا تھا لیکن میں نے انکار کردیا کہ بھارتیوں کے ساتھ فلم نہیں بنانا چاہتا۔ گزشتہ دنوں میں تین دن کے لیے لندن گیا۔ لندن کی تین کمپنیاں لال حویلی پر فلم بنانا چاہتی ہیں اور مجھے فلم بنانے کے لیے اچھے خاصے پیسے مل رہے ہیں جو انہیں برداشت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے بچپن میرے ساتھ گزارا ہے۔ اس کو پتہ ہے کہ لال حویلی کس کی ہے۔ یہ کہنا پوری لال حویلی ہمارے پاس ہے تو غلط ہے۔ یہ حویلی ساڑھے 3 مرلہ ہے ساڑھے 4 نہیں۔ میں عمران خان اور سچائی کیساتھ کھڑا ہوں اور انہیں اصل تکلیف یہی ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔ شہباز شریف کی حکومت پر لعنت بھیجتا ہوں۔ حکومت ہر صبح اپنی سیاسی قبر خود کھودتی ہے، یہ اپنے منہ کالے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لال حویلی سیل ، شیخ رشید کا ہائی کورٹ جانے کا اعلان

شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی کے باہر بستر لگائیں گے پھر ہر روز 3 بجے پریس کانفرنس کر کے پوسٹ مارٹم کرونگا۔ عمران خان کال نہ دے تب بھی بھوک اور مہنگائی سے تنگ لوگ خود سڑکوں پر آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -