اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

عمران خان ملک کو مسائل سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو مسائل سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں نے مسائل پیدا کیے ہیں، عمران خان ملک کو مسائل سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ سب کرپٹ لوگ ہیں قانون کے تحت اندر ہوں گے، حکومت گرانے کے لیے غیرجمہوری زبانیں استعمال کی جارہی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے شیخوپورہ ریلوے اسٹیشن کے لیے ایک کروڑ فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری کو ضمانت ملنا نیک شگون نہیں، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ شیخوپورہ کے لیے 16 ٹرینیں پہلے سے ہی چل رہی ہیں، قراقرم اسٹاپ کی بحالی میٹنگز میں طے پائے گی، عوام کا بے حد مشکور ہوں جو اتنی سردی میں یہاں آئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی نیک شگون نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور فریال تالپورکو باہر جاتا نہیں دیکھ رہا، ان کا این او سی لینا اور کابینہ سے منظوری لینا مشکل کام ہوگا، جو کچھ لاہورمیں ہوا وہ قابل مذمت ہے، قوم واقعے پرغمگین ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک اب بہتری کی طرف جائے گا اور 3 ماہ میں مہنگائی کم ہوگی، بجلی، گیس کے بل ٹھیک ہو جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں