ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

چینی شہریوں کیلئے ویزا پالیسی: پاکستان نے چین سے دوستی کا حق ادا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید نے چینی سفیر سے ملاقات میں بتایا کہ چینی شہریوں کےلئےنئےویزا کی کم از کم مدت 2سال کردی ، چینی شہریوں کو 48 گھنٹے کے اندر 2 سال کاورک ویزا جاری کریں گے، جس پر چینی سفیر نے ویزا میں سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید سےپاکستان میں چین کےسفیرنونگ رونگ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستان چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامور پربات چیت کی گئی جبکہ چینی شہریوں کےلئےویزاسہولیات،سی پیک منصوبوں سمیت معاہدوں پربات چیت ہوئی۔

وزیر داخلہ نے کہا چینی شہریوں اور سی پیک منصوبوں سےمتعلق نئی ویزا پالیسی منظورکی ہے، چینی شہریوں کےلئےنئےویزا کی کم از کم مدت 2سال کردی ، چینی شہریوں کو 48 گھنٹے کے اندر2 سال کاورک ویزا جاری کریں گے۔

- Advertisement -

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کےلئےسی پیک کےتحت الگ ویزاکیٹیگری بنا دی، اس سلسلے میں چینی شہریوں کی سہولت کیلئےایئرپورٹس پرڈیسک قائم کیےجارہےہیں۔

چینی سفیر نے کہا چینی شہریوں کیلئےویزامیں سہولیات پرحکومت کےبہت مشکورہیں، ویزا سہولت سے تعلقات میں مزیداعتماداور وسعت آئے گی اور منصوبوں میں سرمایہ کاری سمیت روزگارکےنئےمواقع پیدا ہوں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کوروناویکسی نیشن مہیاکرنےپرچینی حکومت کاشکریہ ادا کیا، جس پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نےکورونا کنڑول کرنےکے لئے بہت اچھے انتظامات کیے ، چینی یونیورسٹی کےطالب علموں کی واپسی کےانتظامات کیے جائیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبا کے قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے ، پاکستانی طلبا کی جلد سے جلد چین واپسی کے لیے پوری کوشش کریں گے ، پاکستان اورچین کے درمیان لازوال دوستی باہمی اعتماد پرقائم ہے، پاکستان کوچین کی دوستی پرفخرہے،اسے مزید مضبوط کریں گے۔

چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان چین کاآئرن برادرہے اور باہمی تعلقات پرنازہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں