عمران خان کے شہر میانوالی سے راولپنڈی ٹرین چلائی جائے گی، شیخ رشید کا اعلان

اسلام آباد : وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کے آبائی شہر میانوالی کے لئے ٹرین چلانے کا اعلان کردیا، راولپنڈی سے میانوالی ایکسپریس14ستمبر سے شروع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ترنول ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا، وہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے آبائی شہرمیانوالی کیلئے ٹرین چلائی جائے گی۔
راولپنڈی سے میانوالی ایکسپریس14ستمبر سے شروع ہوگی، شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میانوالی ایکسپریس صبح7بجے روانہ ہوگی جبکہ دن دو بجے میانوالی ایکسپریس راولپنڈی کیلئے روانہ ہوگی۔
مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کے 14 اگست نہ منانے کے بیان پر شیخ رشید برس پڑے
مذکورہ ٹرین مسافروں کو 5 گھنٹے میں راولپنڈی سے میانوالی پہنچائے گی، شیخ رشید نے بتایا کہ ٹرینوں پرسفر کرنے والے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں گے۔