تازہ ترین

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، شیخ راشد شفیق

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید اسلام آبادکے کسی تھانے میں موجود نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے ایک بیان میں کہا کہ کل تھانہ سیکرٹریٹ میں شیخ رشید سے ہماری ملاقات کروائی گئی، ملاقات کے بعد شیخ رشید کو کہیں اور منتقل کردیا گیا ہے۔

شیخ راشد شفیق نے کہا کہ شیخ رشید نے مجھے بتایا آنکھوں پرپٹیاں باندھ کر لےجایاجاتا ہے۔

راشد شفیق نے کہا کہ اس وقت کراچی پولیس بھی اسلام آباد میں موجود ہے، مجھے شیخ رشید نے بتایا کہ انہیں قتل کروانےکیلئےکراچی بھیجا جارہا ہے۔

 بھتیجے شیخ راشد شفیق نے بتایا کہ شیخ رشید نے کہا مجھےکچھ ہوا تو ایف آئی آر شہباز، زرداری، بلاول، رانا ثنا کیخلاف کاٹی جائے۔

Comments