پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

علیم خان کو حراست میں لینے سے ظاہر ہوا قانون سب کیلئے ایک ہے، وزیر ریلوے شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں سینئروزیرعلیم خان کی گرفتاری سے ظاہر ہوا قانون سب کے لئے ایک ہے،  30مارچ تک جھاڑو پھر جائےگی اور بہت کچھ سامنےآئے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے علیم خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عمران خان کی حکومت واقعی انصاف کی حکومت ہے، عمران خان کی حکومت میں سینئر وزیر کیلئے بھی ایک قانون ہے، عمران خان پہلے دن سے عثمان بزدار کیساتھ پہلے دن سےکھڑے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا خورشیدشاہ، خاقان عباسی کیساتھ ایک دوپی ٹی آئی لوگوں کو بھی بلایاجاسکتاہے، میں کہہ رہاہوں 30مارچ تک جھاڑو پھر جائےگی اور بہت کچھ سامنے آئے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موسم ابرآلود ہے بڑے لوگوں کے نام آنے والے ہیں، جن لوگوں نے گاجریں کھائیں ہیں، انہیں بھی بلایا جائے گا، علیم خان کی گرفتاری سے ظاہر ہے ڈیل کسی کو نہیں ملےگی۔

دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا علیم خان ملزم ہیں نہ مجرم انہیں نیب نے تحویل میں لیاہے۔

مزید پڑھیں : نیب نے علیم خان کو حراست میں لے لیا

یاد رہے نیب آفس میں پیشی کے موقع پرعلیم خان سے مختلف سوالات کیے، 2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ علیم خان کوآمدن سےزائداثاثےبنانےکےالزام پرحراست میں لیاگیا، انھیں کل احتساب عدالت لاہورمیں ریمانڈ کے لئے پیش کیاجائےگا۔

علیم خان کے خلاف آف شورکمپنی اورآمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں تحقیقات جاری ہیں، وہ اس سے پہلے بھی تین بار نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں