ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

‘ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے، نوازشریف نے جس کو تعینات کیا اس سے جھگڑا کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بے اختیار شہباز شریف جاتے شرم الشیخ ہیں اور حسب معمول نکلتے لندن میں ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے ، نواز شریف نے جتنے لوگوں کوتعینات کیا ان سب سے جھگڑا کیا ، نواز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمن کو مایوسی ہوگی، کیونکہ فیصلہ میرٹ پر ہوگا اور الیکشن ہوں گے، مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ہم کسی سے بھی جنگ نہیں چاہتے ہیں اس وقت پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں