تازہ ترین

’31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے، نگران حکومت آنی ہے ‘

راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نگران حکومت آنی ہے اور موجودہ حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نگران حکومت آنی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول گیس بجلی بڑھانی ہے، الیکشن کرانے ہیں یا گرفتاریاں کرنی ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 200 کا ڈالر اور ڈیفالٹ سے بچنے کے لیےعبوری معیشت دان زیر غور ہے، اپنا ڈی جی ایف آئی اے، آئی بی لا کر سارے کیس ختم کرانا، ان حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے۔

گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ ملک بیٹھ گیا ہے، 6 ارب ڈالر ایک ماہ میں کم ہوگئے ، ڈالر روپے کے مقابلے میں 200روپے پر جارہا ہے ، ادارے سب کو بٹھائیں اور قومی حکومت بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کہتا ہے شیخ رشید کو گھر سے نکال کر ماروں گا، راناثنااللہ ! تیرا باپ بھی مجھے نہیں مار سکتا، نوازشریف ہمت ہےتوآؤ،تمھارےپاس پاکستانی پاسپورٹ ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ فیصل آباد والوں سے کہتا ہوں عمران کی کال پراسلام آباد پہنچیں شہباز شریف عمران خان کے خلاف کہتا تھا ڈیزل پر سبسڈی دی، ہمت ہے تو عمران کو گرفتار کرکے دکھاؤ، میں ملک بھر میں نکلوں گا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رانا ثنا کی شکل شیطانی چمگادڑ کی طرح ہے، جس پر فرد جرم لگنا تھی اسے وزارت داخلہ دی گئی، شیرعلی نے کہا راناثنا اللہ نے 22 افراد کا قاتل ہے۔

Comments