تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...
Array

جون کا مہینہ سیاسی طور پر فیصلہ کن ہوگا، شیخ رشید

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جون کامہینہ سیاسی طورپرفیصلہ کن ہوگا ، یہ غیر ملکی آقاؤں کےکہنے پر فیصلے کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ملک کی جاری لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے کہا کہ 16 پاور پلانٹ بند اور 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے، شدید لوڈ شیڈنگ میں لوگ گرمی سے مر رہے ہیں۔

شیخ رشید کا معاشی صورتحال کے حوالے سے کہنا تھا کہ 60 فیصد تجارتی خسارہ بڑھ گیا، زرمبادلہ کےذخائر صرف 9 ارب ڈالر رہ گئے، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے ہمارا درجہ منفی کردیا ، پہلے معیشت ڈیفالٹ ہوتی ہے اس کے بعد ملک ڈیفالٹ ہوتا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ حکومت نے ایک ہفتے میں 60روپےلیٹر پیٹرول قیمت بڑھا دی، بجلی 8 روپے فی یونٹ بڑھادی گئی ،چینی 100روپے فی کلو پہنچ گئی، 15 جون تک قوم انتظارکرے یہ خود سڑکوں پر آئے گی، موجودہ حکومت کے خلاف ماتم کرے گی، ایم کیو ایم کومبارک ہو میئر اور گورنر ان کے لگ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک معاشی بحران کی طرف جارہا ہے ، سیاست دان ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں ، جون کامہینہ سیاسی طورپرفیصلہ کن ہوگا ، یہ غیرملکی آقاؤں کےکہنے پر فیصلےکر رہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا غریب معاشی طورپر مر جائے گا یا امپورٹڈ حکومت سیاسی طور پر مر جائے گی، عوام کو جلد معلوم ہوجائے گا کہ یہ حکومت نہیں چل سکتی ، اب عمران خان سڑکوں پر ہوں گےاور یہ آگے ہوں گے۔

شیخ رشید نے لانگ مارچ میں پولیس تشدد سے متعلق کہا کہ پولیس سے گلہ نہیں جنہوں نے زیادتی کی ان سےگلہ ہے، راناثنااللہ  22 افراد کا قاتل ہے،اےاین ایف مقدمہ درج نہیں کرسکی، راناثنااللہ نے ملک میں جھوٹے مقدمات درج کیے ہیں ، تین مرتبہ میری بہنوں کے گھر پر چھاپے مارے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ امپورٹڈ حکومت ابھی اور بھی پیٹرول کی قیمت کو بڑھائی گی، ان لوگوں کےاب تک بیرون ملک کے دورے ختم نہیں ہورہے، یہ لوگ جون میں تاریخ سازمہنگائی کرنے جارہے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، جس نے بھی یہ ماسٹر پلان بنایا ہے اس نے ہماری خدمت کی ہے، ہمارے جتنے بھی حلقے کمزور تھے اب مضبوط ہوگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -