منگل, جون 16, 2026
اشتہار

حکومت اداروں اور عوام میں ٹکراؤ چاہتی ہے، اب سپریم کورٹ ہی ملک بچا سکتی ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت اداروں اور عوام میں ٹکراؤ چاہتی ہےاب سپریم کورٹ ہی ملک بچا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کاایک سال مکمل ہوگیا،نواز شریف واپس نہیں آیا، گندم 100 فیصد،پٹرول 123 روپے اور گھی 200 روپے مہنگا ہوگیا۔

شیخ رشید نے مشورہ دیا کہ حکومت مفتی تقی کی بات مان لےاورملک کوسنگین حالات سےنکالے، عمران خان پر140مقدمےتوبن توسکتےہیں لیکن وہ نااہل نہیں ہوسکتے، عمران خان اگرجیل گئے تو13جماعتوں کاسیاسی جنازہ بھی نکل جائے گا۔

سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا مذاکرات کی گاڑی چھوٹ گئی فیصلےکاوقت آپہنچاہے، لوگوں کو کیڑے مکوڑے سمجھ کر فیصلے کا حق نہ دینے والے پچھتائیں گے، آئی ایم ایف ناکام، عالمی امداد زیرو، بجلی ، گیس ، آٹا نایاب ہوچکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پر طاقت سے قبضہ یہ ہے انکا ایجنڈا، حکومت اداروں اور عوام کا ٹکراؤ چاہتی ہے، اب سپریم کورٹ ہی ملک کو بچاسکتی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ فیصلہ اسی ہفتے ہوجائےگا کہ ملک آئین اورقانون کےتحت چلےگا یاشریفوں اور زرداریوں کی خواہش پرچلےگا۔آئین90دن میں انتخاب کاتقاضا کرتا ہےلیکن یہ بضد ہیں کہ آئین اورجمہوریت کو ڈبو دیں گے لیکن الیکشن نہیں کرائیں گے، عدالتی حکم پرعمل نہ ہوا توسپریم کورٹ تیسرے وزیراعظم کو بھی گھر بھیج سکتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں