راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت عدلیہ پر ہرطرف سےدباؤڈال رہی ہے، ملک بندگلی میں داخل ہوگیا ہے، آنے والاہفتہ اہم ترین ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن ہی ملک کوافراتفری اورخون خرابے سے بچا سکتا ہے، عدالتی اصلاحات بل آئین سےمتصادم ہے، ملک بندگلی میں داخل ہوچکاہے آنےوالاہفتہ اہم ترین ہوگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا جکہ حکومت عدلیہ پر ہر طرف سے دباؤ ڈال رہی ہے لیکن عدلیہ وہی کرے گی جو آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، قوم عدلیہ کےساتھ کھڑی ہےحکومت نے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
الیکشن ہی ملک کو افراتفری اورخون خرابےسے بچاسکتاہے عدالتی اصلاحات بل آئین سےمتصادم ہےملک بندگلی میں داخل ہوچکاہےآنےوالاہفتہ اہم ترین ہوگاحکومت عدلیہ پرہرطرف سےدباؤڈال رہی ہے عدلیہ وہی کرےگی جوآئین اورقانون کےمطابق ہوگاپوری قوم عدلیہ کےساتھ کھڑی ہےحکومت نےملک کوداؤپرلگادیاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 1, 2023
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ‘ راناثنا اللہ کے فرمودات کھلم کھلااعلان جنگ اورعوام دشمنی کے مترادف ہیں اور وزیرخزانہ کے بیانات نااہلی کااعتراف ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کےبیانات بتاتےہیں وہ آئین اورقانون کافیصلہ ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں، لیکن عوام کےالیکشن کے مقابلے کے لیے تیار رہیں۔
راناثناءاللہ کےفرمودات کھلم کھلااعلان جنگ اورعوام دشمنی کےمترادف ہیں وزیرخزانہ کےبیانات نااہلی کااعتراف ہےجوسپریم کورٹ کےخلاف اعلان جنگ کرےگاتوساری قوم سڑکوں پرہوگی حکومت کےبیانات بتاتےہیں کہ وہ آئین اورقانون کافیصلہ ماننےکےلیےتیارنہیں ہیں توپھرعوام کےالیکشن کےمقابلےکےلیےتیاررہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 1, 2023
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


