تازہ ترین

‘عمران خان 10 سے 15 دنوں میں افغانستان کی صورتحال پر دنیا سے خطاب کریں گے’

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان 10سے15دنوں میں افغانستان کی صورتحال پر دنیا سےخطاب کریں گے ، افغانستان کی صورتحال سے بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے دنیا دیکھ رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اس ملک میں ہریالی اور سرسبز اورشاداب پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، آج یہاں پر 15ہزار پودے لگائے ہیں، عمران خان ماحولیات کیلئے خاص قسم کی سوچ ، جذبہ رکھتے ہیں عمران خان 10سال کیلئے سوچتا ہے اور اپوزیشن بدقسمتی سے 10مہینے بعدکاسوچتی ہے۔

افغانستان کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے لوگوں کو نکالنے کیلئے پاکستان نے تاریخی کردار ادا کیا ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80ہزار سے زائد شہید ہوئے ، ہم نے امریکاکے اتحادی ہونے کی بڑی قیمت ادا کی۔

افغانستان سے انخلا سے متعلق شیخ رشید نے کہا 15سے24 اگست تک 3800لوگوں کو پاکستان لائے ، 1500لوگ طورخم ویزےکے ذریعے آئے ہیں، وزارت داخلہ کا کام واپس جانیوالوں طورخم بارڈر تک پہنچانا ہے ،طورخم اورچمن کے راستے کاروبارمیں اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان براہ راست افغانستان کےکسی مسئلے میں ملوث نہیں، شکرہے کہ افغانستان میں کوئی خون نہیں بہا ، موجودہ حالات میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ، بھارت پاکستان کیخلاف ٹی ٹی پی،بی ایل اےکےذریعے دہشتگردی اور سی پیک کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے۔ْ

بھارت کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے دنیا دیکھ رہی ہے ،بھارت کے چہروں پر شکست لٹک رہی ہے لیکن پاکستان افغانستان میں امن و سکون کا حامی ہے ، طالبان نے یقین دہانی کرائی افغان سرزمین کسی دوسرےملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی،

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے سارے قونصلیٹ پاکستان کیخلاف استعمالک ہورہے تھے، دنیا کی کوئی طاقت سی پیک میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ، عمران خان 10سے15دنوں میں افغانستان کی صورتحال پر دنیا سےخطاب کریں گے۔

انھوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ میں تمام ایجنسیوں کے دفاتر24گھنٹے کھلےہیں، پاکستان کی دنیا میں اہم جغرافیائی پوزیشن ہے، آنےوالے وقت میں اسلام آباد کی سیکیورٹی اہم معاملہ ہے ،تمام اسٹیک ہولڈرزسےملکرملک کی سیکیورٹی کو مزید بہتربنایاجائے گا۔

پی ڈی ایم سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو مفت مشورہ ہے اپنی ذمہ داری کو سمجھیں،پی ڈی ایم میں صرف فضل الرحمان کو سمجھ ہے گردونواح میں کیا ہورہاہے، فضل الرحمان کے علاوہ پی ڈی ایم میں انڈر19کی ٹیم ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بعض لوگ بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کررہےہیں، ہماری افواج اور ادارے بلوچستان میں الرٹ ہیں، اگلے 6ماہ ڈومیسٹک سیاست کی کوئی اہمیت نہیں لیکن پی ڈی ایم کو سمجھناچاہیے اگلے 6ماہ عالمی سیاست بہت اہم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ جرائم کا خاتمہ ہو،کچھ بھی نہیں ہوگااپوزیشن ٹائی ٹائی فش ہے، چوتھا سال شروع ہوچکا اب انھیں الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -