اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ العزیزیہ کیس میں سپریم کورٹ لے کر گیا تھا، یہ میرا کیس تھا.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. وزیر ریلوے نے کہا کہ یقین ہے کہ احتساب کاعمل تیزترہوگا، سال 2019 تاریخی اور فیصلہ کن ثابت ہوگا. بھل صفائی ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کے کیس سے عوام نے بڑی امیدیں لگائی تھیں، اس فیصلے تک پہنچنے میں دو ڈھائی سال لگے ہیں، نواز شریف کو منی ٹریل کا ثبوت دینے کا مکمل وقت دیا گیا، اسمبلی میں ٹی او آر طے نہیں ہوئے، تو معاملہ سپریم کورٹ چلا گیا.
[bs-quote quote=”سال 2019 تاریخی اور فیصلہ کن ثابت ہوگا. بھل صفائی ہوجائے گی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”شیخ رشید”][/bs-quote]
انھوں نے کہا کہ کیسز میں موجود حکومت یا عمران خان کا کوئی ہاتھ نہیں، لڑائی کے دوران یہ این آر او مانگ لیتے ہیں، دو دن انہوں نے شورمچایا کہ اسلام آباد میں طوفان آر رہا ہے، ٹوئٹس کرنے والوں پر بہار آ گئی، اب لاتعداد ٹوئٹس نظر آئیں گے.
شیخ رشید نے کہا کہ اکرم شیخ نےعدالت میں کہا کہ کلائنٹ سے مشورہ کر کے قطری خط ساتھ لگا رہا ہوں، خواجہ حارث نےغیرذمہ دارانہ طریقے سے کیس لڑا، کیس لڑنے سے متعلق آصف زرداری سے سبق لے لیتے.
انھوں نے کہا کہ ملک پر بحران کا وقت ہے، اس میں قومی ذمہ داری کا ثبوت دیا جائے، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ عدلیہ پریقین رکھتے ہیں فیصلہ نہیں مانتے، کیس کو کیس سمجھ کر لڑنا چاہیے، سیاست نہیں کرنی چاہیے.
انھوں نے کہا کہ اپنے کیسوں کی نفی نوازشریف نے خود کی، شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا حامی نہیں، شہبازشریف مذاکرات کے بڑے فن کار ہیں، یہ اخباروں کو بلا بلا کربیان دیتے ہیں، جو ڈان لیکس بن جاتے ہیں.
[bs-quote quote=”غیرذمہ دارانہ طریقے سے کیس لڑا، کیس لڑنے سے متعلق آصف زرداری سے سبق لے لیتے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”شیخ رشید”][/bs-quote]
انھوں کا مزید کہنا تھا کہ المیہ ہے کہ ملک میں ون مین سیاست ہوتی رہی، لیکن اب اس کا خاتمہ ہوگیا، ملک کی بد نصیبی ہے، جس کو سر کا تاج بناتے ہیں وہ سر جھکانے پرتل جاتا ہے، عدالت میں پروجیکٹرپردکھایا، تو فریال صاحبہ نے کوئی جگہ نہیں چھوڑی، لاڑکانہ، نواب شاہ، شہداد اپور، بے نظیر آباد میں ساری بے نامی زمین ہے.
ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ معاشی دہشت گرد ہیں،ملک کودونوں ہاتھوں سے لوٹا، چورمتحد ہوں گے ، تو جن افراد نے جمہوریت کو مضبوط کیا، وہ مایوس ہوں گے آج پریس کانفرنس مقصد نہیں تھی، لیکن شاہدخاقان کی گفتگوسےدکھ ہوا، پٹری کے اس طرف یا اس طرف جو بھی چور ہے، وہ نہیں بچ پائے گا.