میری دعاہےنوازشریف جلدرازفاش کردیں، شیخ رشیدsheikh rasheed
The news is by your side.

Advertisement

میری دعاہےنوازشریف جلدرازفاش کردیں، شیخ رشید

لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے میری دعا ہے نوازشریف جلدرازفاش کردیں، امریکا کے ساتھ کشیدگی کا کوئی خدشہ نہیں، کوئی بغیراجازت آیا تو بچ کر نہیں جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میری دعا ہے نوازشریف جلدرازفاش کردیں، رازفاش کرنے کا آغازضیا الحق دور سے ہوناچاہیے،امریکا کے ساتھ کشیدگی کا کوئی خدشہ نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ملکی مفادکے پیش نظرامریکاسےبات کریں، ہم بنانااسٹیٹ نہیں کہ سرجیکل اسٹرائیک کی جائے، کوئی بغیراجازت آیاتوبچ کرنہیں جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی اجلاس میں حکومت اوراپوزیشن کاموقف یکساں ہے، اجلاس کےشرکاکی رائے ہے ملک کی سلامتی جان سےعزیزہے، کوئی جذباتی فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔


مزید پڑھیں : نوازشریف کی سیاست کاسورج ڈوب چکا ہے،عمران خان کاخوف ہے،شیخ رشید


گذشتہ روز شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن میں چند ماہ رہ گئے اور نوازشریف نے پہلے ہی الزام لگا دیا ہے، اب تو کوئی شک نہیں رہا،نوازشریف نے بتا دیا وہ کیا کرنے والے ہیں، نوازشریف کون لیگ کی شکست پہلےہی نظرآگئی ہے، نوازشریف نے آئندہ انتخابات کو مشکوک اور دھاندلی زدہ قراردیا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست کاسورج ڈوب چکاہے،عمران خان کاخوف ہے، نوازشریف ملک میں انتشارچاہتےہیں اسی لیےایساماحول بنارہےہیں، نوازشریف کومنہ کی کھاناپڑی ہے،ان کی کرپشن بے نقاب ہوچکی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں