تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

‘اکیلے عمران خان نے 13 پارٹیوں کی اجتماعی سیاسی قبرکھود دی’

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اکیلے عمران خان نے 13 پارٹیوں کی اجتماعی سیاسی قبرکھود دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 567 ممبر اسمبلیوں سے مستعفی ہو جاتے ہیں تو پیچھے رہ کیا جاتا ہے، اسمبلیاں توڑیں یاچھوڑیں لولی لنگڑی اسمبلیوں کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمران اوراُن کو لانےوالے دونوں افسردہ اور شرمندہ ہیں، اکیلے عمران خان نے13 پارٹیوں کی اجتماعی سیاسی قبرکھوددی ہے، جس کی وجہ سے پی ڈی ایم الیکشن سے فراری ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ سیاسی دھند اتنی چھا گئی کہ الیکشن کا سورج طلوع ہونالازمی ہے اب تو مفتاح بھی کہہ رہے ہیں بانڈ کلیر ہونے کے باوجود ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے۔

ایکسپورٹ ترسیلات زرمبادلہ کے ذخائر کم، اسٹاک ایکسچینج ٹھس ، پیٹرول گیس ڈالرمہنگا اور نایاب ہے ، اس کے باوجود اسمبلیاں بچانے پے مشورے ہو رہے ہیں ملک اور تباہ حال معیشت بچانے پے کام نہیں ہورہا۔

Comments

- Advertisement -