بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

کیس جیتنےمیں جمائماکی کاوشیں ہیں،ان کاشکرگزارہوں،شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان بچ گئے ہیں پی ٹی آئی اب آگے بڑھے گی، کیس جیتنے میں جمائما کی کاوشیں ہیں،ان کا شکرگزار ہوں، عمران خان کومشورہ دوں گاجمائماسے دوبارہ رابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کے حق میں نااہلی کیس کے فیصلے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان میراتھون ریس جیت گئے ہیں،عمران خان بچ گئے ہیں پی ٹی آئی اب آگے بڑھے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کیس جیتنےمیں جمائماکی کاوشیں ہیں، ان کاشکرگزار ہوں، عمران خان کومشورہ دوں گاجمائماسےدوبارہ رابطہ کریں، طلاق کے بعد خواتین مردوں کے خلاف ہوجاتی ہیں، طلاق کےباوجودجمائما نے عمران خان کی بھرپور مدد کی۔

- Advertisement -

جہانگیرترین کی نااہلی کے فیصلے کے حوالے سے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ جہانگیرترین کےخلاف فیصلےپرنظرثانی اپیل کی جانی چاہیے، عمران خان کو جہانگیرترین کی نااہلی کا افسوس ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پریشان نہ ہوں درباری اسی لیے تو وزیر بنائے گئےہیں، درباری ایسی باتیں کرتی رہیں گے پریشان نہیں ہونا۔

حدیبیہ کیس کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپرملزکیس کی درخواست خارج کرنے پر مایوسی ہوئی، نیب کی جانب سےحدیبیہ کیس کمزور پیش کیا گیا۔

د رہے کہ سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان اہل جبکہ جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نااہل قرار دیا۔


مزید پڑھیں :  نا اہلی کیس: عمران خان بری/ جہانگیر ترین نا اہل قرار


جہانگیرترین کے خلاف نااہلی کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جہانگیرترین نے50کروڑروپےبیرون ملک منتقل کیے، آف شورکمپنیاں جہانگیرترین کی ملکیت ہیں، جہانگیرترین پرآرٹیکل62ون ایف کااطلاق ہوتاہے، بینفیشل مالک پرجہانگیرترین کاجواب واضح نہیں تھا، جہانگیرترین نےاثاثےچھپائے،صادق اورامین نہیں رہے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کوجہانگیرترین کی نااہلی کانوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں