جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

‘اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا’

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا، فوری انتخابات کروالیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کا63اےکامحفوظ فیصلہ اہم ہوگا، 50روپے پٹرول پرلیوی بھی عنقریب لگے گی، اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سےنہیں چل سکتا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اوورسیز کے ووٹوں کے لیے سپریم کورٹ جاؤں گا اور 2 تاریخ کولال حویلی سے پریڈ گراؤنڈ جاؤں گا، فوری انتخابات کروالیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

سابق وزیر داخلہ ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ روس سےتیل اورافغانستان سےکوئلہ نہیں منگوایاجارہا، حکمران عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں اور خبردار کیا عنقریب گندم کا بحران بھی آنے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس حکومتی اتحادی نے الیکشن لڑنا ہے اسے حکومت کوچھوڑنا ہوگا کیونکہ حکومت کہیں نظر نہی آرہی اور اگر لوڈشیڈنگ اورمہنگائی ختم نہ ہوئی تولوگ سڑکوں پر ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کراچی،سکھر،حیدرآباد کی قیادت پی پی کبھی ایم کیو ایم کونہیں دے گی، چیف الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستیں دینے پر دیر نہیں کرنی چاہیے، آج پنجاب ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی آسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں