اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف این آر او کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف شہباز شریف یہ کوشش کر رہے ہیں، آصف علی زرداری کو جیل جانے سے فرق نہیں پڑتا۔
[bs-quote quote=”پانچ ہزاراکاؤنٹ نکلے ہیں، انھوں نے مُردوں کو بھی نہیں بخشا
شیخ رشید” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]
انھوں نے کہا کہ جس دن فالودے والے کا اکاؤنٹ کھلے گا، سب کی حقیقت کا اندازہ ہوجائے گا، ایک اقامہ بھی جس دن کھل گیا، سب کی حیثیت پتا چل جائے گی، آج جو مہنگائی ہے، اس کا سبب یہی ہے کہ ملک کو لوٹا گیا۔
شیخ رشید نے مخالفین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ پانچ ہزاراکاؤنٹ نکلے ہیں، انھوں نے مُردوں کو بھی نہیں بخشا، آئندہ سال میں یہ کہیں دکھائی نہیں دیں گے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم پندرہ نومبر کو حیدر آباد ایکسپریس کا افتتاح کریں گے: شیخ رشید
وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹر یکنگ سسٹم شروع کرنےجارہے ہیں، ٹر یکنگ کےبعد اندازہ ہوجائے گا کہ کتنے لوکو موٹیو چل رہے ہیں، دسمبر میں مزید دو مال گاڑیاں شروع کر دیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ایک سال میں 15مال بردار گاڑیاں چلانے کا ہدف ہے، ریلوے کی اصل کمائی مال گاڑی ہے، ریلوےکالونیوں میں جلد بجلی کےمیٹرز کی تنصیب کریں گے۔ اس اقدام سے کروڑوں کی بچت ہو گی۔