site
stats
پاکستان

ثابت ہوگیا مسلم لیگ (ن) میں ٹوٹ پھوٹ شروع ہوچکی ہے، شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس سے یہ بات ثابت ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں ٹوٹ پھوٹ شروع ہو چکی ہے۔

شیخ رشید اے آروائی نیوز سے بات کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ چوہدری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے تاہم مسلم لیگ (ن) میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہےنوازشریف اپنے قریبی ساتھیوں کوبھول گئے ہیں اور وزیراعظم نوازشریف کو بہت سے مشورے دیئے جارہے ہیں اب نوازشریف نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کا چناؤ کرنا ہے۔


 پاناما کا فیصلہ آتے ہی استعفیٰ دے دوں گا‘ چودھری نثار


شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران قومی سلامتی سے متعلق چوہدری نثار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی پوری قوم اپنے فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے التجا ہے پانامالیکس کا فیصلہ سنا دیا جائے اور پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر رکی ہوئی ہیں اگر نوازشریف ہی جارہے ہیں توکسی خلا اورجلا سے کیا فرق پڑتا ہے جب نوازشریف ہی نہیں رہیں گے تو کیبنٹ کا کیا فائدہ ہوگا؟

شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری نثارکی پریس کانفرنس میں درباریوں کا ذکرکیا گیا ہے یہ وہی گینگ آف فائیو ہے جو سپریم کورٹ کے باہر لگا ہوتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو واضح ہوگیا ہے کہ نوازشریف محاذ آرائی کی طرف جا رہے ہیں تاہم یہ طے ہے کہ پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیوں کہ 20 کروڑعوام متحد ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top