شریف برادران کو معلوم ہے کہ وہ نااہل ہونے جا رہے ہیں، شیخ رشید sheikh-rasheed
The news is by your side.

Advertisement

شریف برادران کو معلوم ہے کہ وہ نااہل ہونے جا رہے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو ثبوت اورشہادتیں موصول ہو چکی ہیں اور خود وزیراعظم کو بھی معلوم ہوگیا ہے کہ کچھ ہی ہفتوں میں یہ نا اہل ہونے جا رہے ہیں۔

شیخ رشید اے آر وائی نیوز سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو اندازہ ہو چکا ہے کہ یہ نا اہل ہو رہے ہیں جس کے لیے ان کے اپنے ہی کزن نے گواہی دے دی ہے اسی لیے یہ لوگ شورمچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسحاق ڈارکو بھی 6 جولائی کو طلب کر لیا جائے اور میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پپو 2 پرچوں میں فیل ہے اور3 پرچوں کا نتیجہ بھی ان کے خلاف آئے گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ شیخ رشید فوج یا عمران خان کا نہیں بلکہ 20 کروڑعوام کا ترجمان ہے، میں نے چور کی نشاندہی کر کے اپنا کام کردیا ہے اب جنہوں نے فیصلے نہیں مانے اورعدالتی معاملات بگاڑے وہ جیل میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے 4 برسوں میں ملک کو کچھ نہیں دیا اب چونکہ بری طرح پھنس گئے ہیں اس لیے چور مچائے شور کے مصداق وفاقی وزراء شورمچا رہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں