The news is by your side.

Advertisement

نہال ہاشمی سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا، شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں آئندہ دو ہفتے نہایت اہم ہیں اور وزیراعظم کی جےآئی ٹی میں پیشی اہم سیاسی موڑ ثابت ہو گا۔

وہ نہال ہاشمی کی جانب سے سینیٹر شپ سے استعفیٰ واپس لے لینے پرردعمل دے رہے تھے، شیخ رشید نے اس پورے واقعے کو اسکرپٹڈ ڈرامہ قرار دیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نہال ہاشمی نے منصوبہ بندی کے تحت استعفیٰ واپس لیا ہے جس میں وزیراعظم کی رضامندی شامل ہے یہ مسلم لیگ (ن) کا رچایا ہوا ڈرامہ ہے۔


 متنازع تقریر پر نہال ہاشمی کومسلم لیگ ن سے نکال دیا گیا 


سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نہال ہاشمی کی کوئی حیثیت نہیں ہے وہ تو ایک کونسلر اور زکوۃ کمیٹی کے ممبر تک نہیں بن سکتے ہیں تو سینیٹر شپ سے استعفیٰ دینا یا واپس لینے کا فیصلہ ازخود کیسے کرسکتے ہیں؟

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے اداروں تک دھمکی آمیز بیان بھی پہنچ گیا اور سینیٹر نے بھی استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔

خیال رہے اداروں کے خلاف متنازع تقریر کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے سینیٹرنہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کر کے سینیٹر شپ سے استعفیٰ طلب کرلیا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے سینیٹ سیکرٹیریٹ میں استعفیٰ جمع کرادیا تھا۔

تاپم سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے بعد اچانک نہال ہاشمی نے سینیٹ میں استعفیٰ نامنظور کرنے کی درخواست کی جسے چیئرمین سینیٹ نے منظور کرتے ہوئے انہیں بہ طورسینیٹرکام کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعد نہال ہاشمی کو مسلم لیگ سے نکال دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں