سپریم کورٹ وزیراعظم ہاؤس خالی کراسکتی ہے، شیخ رشید sheikh-rasheed
The news is by your side.

Advertisement

سپریم کورٹ وزیراعظم ہاؤس خالی کراسکتی ہے، شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرہیں جو وزیراعظم ہاؤس خالی کرانےکا فیصلہ کرسکتی ہے۔

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل تمام اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں مائنس فضل الرحمان کے تمام پارٹیاں موجود ہوں گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کے کرتوت ہی ایسے تھے کہ رپورٹ منظرعام پرآنے سے پریشان ہوگئے ہیں اور اب میں نوازشریف کوجاتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شرم آتی ہے کہ ایک شخص کوشش کررہا ہے کہ اسے کوئی زبردستی نکالے اور ملک کی خاطر نواز شریف کو نکالنے کے لیے ہم کسی بھی سطح تک جا سکتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بیٹے پہلے بھی خط لے کرواجپائی کے پاس گئے تھے اور اب بھی جندال جیسے لوگ ایسے معاملات کیلئے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قطری ریسکیو کا پہلے ہی کہا تھا کہ ناکام ہوجائے گا اور اب تو شریف خاندان کے پاس کوئی اورراستہ بچا ہی نہیں ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان ملک کی آخری امید ہے جس نے ملک سے کرپٹ حکمرانوں کو نکالوانے کے لیے سر دھڑکی بازی لگا دی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں