site
stats
پاکستان

پانچ اوور کا میچ رہ گیا ہے، کرپٹ حکومت کی اننگ کا خاتمہ قریب ہے، شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پانچ اوورکا میچ رہ گیا ہے اوراب وزیراعظم نوازشریف کا کوئی ساتھ نہیں دے گا۔

وہ اے آر وائی نیوز پروزیراعظم کے جے آئی ٹی پر پیش ہونے پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ جن کو قوم کے بجائے اپنی دولت عزیز ہوتی ہے ان کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔

شیخ رشید کہا کہنا تھا کہ اب محض پانچ اوورکا میچ رہ گیا ہے جس کے بعد اس ملک کی کرپٹ لوگوں سے جان چھوٹ جائے گی اور بادشاہت کا خاتمہ ہوکر ملک میں حقیقی طور پر جمہوریت قائم ہوجائے گی۔

انہوں نے اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا جس کی میں پہلے ہی نشاندہی کرچکا ہوں اس لیے نواز شریف اپنا بوریا بستر سمیٹنے کی تیاری کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اتنی آسانی سے پیش نہیں ہوئے ہیں اس کے پیچھے میری اور تحریک انصاف کی طویل جدوجہد ہے جس نے کرپٹ حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی پیش گوئی کر رکھی ہے کہ آئندہ دو ہفتے بہت اہم ہیں اس لیے قوم تیار رہے وہ جلد خوشخبری ملے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top