جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

اپنا پیسہ باہر رکھنے والے ملک کے وفادار نہیں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف نہیں چاہتے کہ ان کانام ٹی او آرز میں آئے، حکومت کے خلاف نواز شریف خود سازش کررہے ہیں، اپنا پیسہ ملک کے باہر رکھنے والے ملک کے وفادار نہیں ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ قوم کو بے وقوف بنایا جارہا ہے، ٹی او آرز کی لڑائی بہت بڑی لڑائی ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک چور سے جان چھڑائیں تو دوسرا چور آجائے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنا پیسہ ملک سے باہر رکھیں وہ ملک سے وفادار نہیں ہیں، یہاں تو لوگ اپنے بچوں کی پیدائش کے لیے بھی باہر کا رخ کرتے ہیں تاکہ انہیں بیرون ملک شہریت مل سکے۔ 

شیخ رشید نے خبردار کیا کہ عید کے بعد تمام اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر آئیں گی اور پاناما لیکس کے معاملے پر احتجاج کریں گی، سڑکوں پر آنا عوام کا جمہوری حق ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں