تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

چار گھنٹے میں لاہورمیں جلسہ کرسکتا ہوں: شیخ رشید کا چیلنج

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حکومت کو چیلنج کیا ہے کہ راستے کھول دیے جائیں تو چار گھنٹے میں لاہور میں جلسہ کرسکتا ہوں، ایسی سیکیورٹی لگائی گئی ہے ‘ کیا میں را کا ایجنٹ ہوں؟۔

اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ لال حویلی کو کنٹینرز کا ہیڈ کوارٹر بنادیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لال حویلی کی جانب آنے والے راستوں پر 150 کنٹینرز اور 31 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ حویلی کی چھت پر ہیلی کاپٹر گردش کرر ہا ہے ‘ میں کیا ’را‘ کا ایجنٹ ہوں؟۔

انہوں نے سعد رفیق کو چیلنج کیا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت راستے کھول دے تو چار گھنٹے میں لاہور کے لالک جان چوک پر جلسہ کرکے دکھاؤں گا۔


آج تو صرف ٹریلر تھا‘ شیخ رشید


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج صرف ٹریلر تھا اصل فلم دو نومبر کو چلے گی، انہوں نے تمام تررکاوٹیں عبور کرکےکمیٹی چوک پر خطاب کیا، اس موقع پر پولیس نے 55 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید عوامی مسلم لیگ کے ایک کارکن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کمیٹی چوک پہنچے اور وہاں انہوں نے کارکنان سے خطاب کیا۔

خطاب کے بعد شیخ رشید نے نامعلوم مقام سےٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آج تو صرف ٹریلر تھا اب جو ہوگا وہ دو نومبر کو ہوگا‘ ’’اصل فلم دو نومبر کو چلے گی‘‘۔


کمیٹی چوک پر خطاب


ان کا کہنا تھا کہ میں نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ہر صورت کمیٹی چوک پہنچوں گا اور میں نے اپنا وعدہ پورا کیا، انہوں نے مزید کہا کہ’’جو لوگ کارکنان کو گرفتار کررہے ہیں ان سب کی تصویریں لی جائیں ان سے انتقام لیا جائے گا‘‘۔

شیخ رشید کمیٹی چوک پر کارکنان سے خطاب کرنے کے بعد موٹر سائیکل کے ذریعے ہی نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے۔

 شیخ رشید کے خطاب کے دوران ہی پولیس نے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیاتھا ، اب تک 55 سے زائد کارکنان کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز 450 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے شیخ رشید کے خطاب کے دوران ہی لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی تھی جس کے سبب کارکنان بار بار منتشر ہورہے ہیں اور کمیٹی چوک کے اطراف کی گلیوں میں منظم ہوکر دوبارہ کمیٹی چوک پر جمع ہورہے ہیں۔

شدید شیلنگ سے سیاسی کارکنان سمیت کمیٹی چوک کے اطراف میں رہنے والے افراد اور خود پولیس کے عملے کو بھی سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔


جیوں گا علیؓ کی طرح ‘ مروں گا حسینؓ کی طرح


اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کمیٹی چوک جانے والے تمام راستے بند کیے جاچکے ہیں اور تمام گاڑیاں ضبط کرلی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی عوام سے وعدہ کیا ہے کہ زندہ رہا تو ہر صورت لال حویلی پہنچوں گا ۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جیوں گا توعلی ؓ کی طرح اور مروں گا تو حسین ؓ کی مانند۔

Comments

- Advertisement -