پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

آج شہباز شریف کی تقریر الیکشن مہم کا آغاز تھی، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آج شہباز شریف کی تقریر الیکشن مہم کا آغاز تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعطم شہباز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تقریر میں عمران خان کو ملک دشمن اور مکار کہا، آج تقریر سے لگا عمران خان شہبازشریف کے سر پر سوار ہے، تقریر میں مہنگی بجلی نہ مہنگے پیٹرول کا ذکر تھا صرف توشہ خانہ یاد تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر مایوسی، بےبسی اور ناکامی کا اقرار تھا، وہ عوام کے بجائے ممبروں میں بھڑاس نکال رہے تھے، شہباز شریف، پی ڈی ایم کے اعتراضات اور پیپلزپارٹی سے اختلافات بھول گئے تھے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہبازشریف کی تقریر ناکامیوں کا اعتراف اور جنت میں گھر بنانے کی اپیل تھی، آج 25 کلومیٹر کا وزیراعظم 4 صوبوں کو للکار رہا تھا، قوم آئی ایم ایف کے شکنجے میں اٹھارویں مرتبہ گئی ہے، اب عمران خان اہم فیصلے کرنے پر مجبور ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں