جے آئی ٹی میں پیشی سے شریف خاندان کا تکبر خاک میں ملا، شیخ رشید hussain-nawaz
The news is by your side.

Advertisement

جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے شریف خاندان کا تکبر خاک میں ملا، شیخ رشید

اسلام آباد : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں آج اہم دن ہے کیوں کہ شریف خاندان کو روایتی تکبراورانا کے برخلاف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا پڑا۔

پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کی جانب سے حسین نواز کو پوچھ گچھ کے لیے بلائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ حسین نواز خود ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اس طرح ان کا غرورتو خاک میں ملا ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شریف خاندان ٹیکنیکل لوگ ہیں اور بڑے وکلاء سے مشاورت کرتے ہیں اس لیے وکیل کولانا ان کی حکمت عملی کا حصہ ہوگا اور توقع کے عین مطابق وہ اپنے ہمراہ وکیل کو لے کے آئے تھے۔


*حسین نوازجےآئی ٹی کوبیان ریکارڈ کرانےکےلیےجوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئ


عمران خان کے بنگلے کی خریداری کی منی ٹریل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے کیس کا خود جواب دینے کی پوزیشن میں ہیں میں انفرادی طور پر خود اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا نہ ہی مجھے علم ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ کسی بھی جماعت کے کارکنان ہمیشہ استعمال ہوتے ہیں جب کہ فائدہ صرف سیاست دان اٹھاتا ہے اوربے چارہ کارکن قربانی بھی دیتا رہتا ہے اور پستا بھی رہتا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں