تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

‘آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کل سعودی عرب جائیں گے’

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہماراآزمودہ اوردل کےقریب دوست ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل بابر افتخار کل سعودی عرب جائیں گے، دورے سے تعلقات میں رہی سہی کمی بھی دور ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 17تاریخ سے مزید 10ٹرینیں چلیں گی موہنجوداڑو ایکسپریس کراچی تک جائے گی۔

وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ کا گیم چینجر ہے ، ایم ایل ون کی افتتاح پر پوری امید ہے چین سے بڑی شخصیت مدعو ہونگی،ایم ایل ون کاکریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں متوقع کمی کی خبربہت بڑی ہے، پاکستان کی معیشت بہترسمت میں جارہی ہے، لوگوں کی رائےکےبرعکس عمران خان نےاسمارٹ لاک ڈاؤن اختیارکیا، کوروناکےخلاف عمران خان کی پالیسی کامیاب رہی۔

پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہماراآزمودہ اوردل کےقریب دوست ہے، سعودی عرب سےغلط فہمیاں دورہوچکی ہیں‌، کل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل بابر افتخار سعودی عرب جائیں گے، دونوں کےدورےسےتعلقات میں رہی سہی کمی بھی دورہوجائے گی۔

شریف خاندان سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا مریم نوازخودنااہل ہوگئیں ،دیکھتی ہیں شہبازشریف کیوں اہل پھر رہا ہے، نیب والے ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاور نہیں کریں گے، پتھراؤخود پر الزامات کا رخ موڑنے کے لیے تھا، شہبازشریف کو بھی مریم نواز کہیں پہنچانا چاہتی ہیں، حمزہ شہبازکا کیس بہت سنجیدہ ہے ، پیشی پر ایسے جاتے ہیں ، جیسےدوارکا فتح کرنے جارہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ سمجھ رہےہیں کہ مولاناکواستعمال کرلیں گے، مولاناکی غلط فہمی ہےکہ وہ بچوں کوورغلالیں گے، ان کابس ایک ہی مطالبہ ہےکہ ان کی جان کیسزسے چھڑائی جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ 20 کیسز ہیں، اگر20 میں سے 10بری بھی ہوجائیں تو فیصلہ ہوجائے گا، اسمبلی سے استعفےکی بات ان کی بڑی بھول ہے، ان کی ساری اہمیت اسمبلی کی وجہ سے ہے ، میڈیا بھی اسی لیے دکھاتا ہے، عمران خان کے ہاتھوں اپوزیشن زچ ہوگی۔

وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ پہلےان کا بیانیہ ڈیپ فریزر میں لگا تھا، ان کی ساری کوشش کیسزسےجان چھڑانے کی ہے، ان کے لیے لوگ نہیں نکلیں گے، جتنے لوگ تھے ان میں آدھے باہر کے تھے، ان کے 65لوگ باہرہوتے ہیں، سینیٹ میں جاتے ہیں تو40رہ جاتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت پاک فوج اورعمران خان کی حکومت ایک لائن لینتھ میں ہیں، جہاں ضرورت پڑتی ہےایک دوسرےکےلیےکام آتےاورمشورہ دیتے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب کی نیب پیشی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان بزدارکےساتھ کھڑاہے،عثمان بزدارکھڑاہے، ابھی عثمان بزدارکےخلاف الزام ثابت نہیں ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی پی پیز میں اتنا بڑا کام ہوگا کہ اپوزیشن کو سانپ سونگھ جائے گا،عدالتوں کا کام کرنا جمہوریت کاحسن ہے، ٹارزن دونوں طرف جائے گا۔

Comments

- Advertisement -