ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

پاناما کیس کے متوقع فیصلے سے وزراء بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ شوکت بسرا پر حملہ اور ہری پور میں وفاقی وزراء کی منفی اور نفرت آمیز تقاریر ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا سکتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ بہاولنگر میں پیپلزپارٹی کے دھرنے میں شوکت بسرا پر حملہ اور ہری پور میں وفاقی وزراء کی تقاریر ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض وزرا نے تمام اخلاقی ،سیاسی اور قانونی اقدار کو بالائے طاق رکھ کر پاناما لیکس پر آنے والے فیصلے کو وقت سے پہلے محسوس کرلیا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ وزراء عدالتوں کو ڈرانے دھمکانے پر اتر آئے ہیں مگر یہ نہیں جانتے کہ جمہوریت انہیں عدالتوں اور ججوں کی مرہون منت ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے ہی نکلے گا اور وہ دن دور نہیں جب کرپشن کے خلاف قانونی اور آئینی ہاتھ ڈالا جائے گا۔

واضح رہے کہ بہاولنگر میں مقامی ایم پی اے کے خلاف دھرنا دینے کے دوران کیمپ پر فائرنگ سے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما شوکت بسرا زخمی جب کہ ان کے پرسنل سیکرٹری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں