site
stats
پاکستان

قوم جاتی امراء کا گھیراؤ کرلے، فروری تک حکومت چلی جائے گی: شیخ رشید

Sheikh Rasheed
نوازشریف کبھی نہیں چاہیں گے کہ شہبازشریف چوہدری بن جائیں

لاہور: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اے پی سی کا اعلامیہ جتنا مضبوط ہونا چاہیے تھا، اتنا مضبوط نہیں، اے پی سی میں کہا کہ پہلااستعفیٰ  دینے کو تیار ہوں، چاہتا تھا کہ نوازشریف کے خلاف ہم فوری باہر نکلیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 سے 15 فروری تک تحریک شروع ہوجائے گی، یقین ہے فروری تک حکومت چلی جائے گی، نوازشریف کمپنی کو گھر بھیجنے کے لئے آصف زرداری سے بھی میٹنگ کرسکتا ہوں۔ انھوں نے یقین ظاہر کیا کہ طاہرالقادری اب کینیڈا نہیں جائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے باہر نکلنا ہوگا، قوم جاتی امراء کا گھیراؤ کرلے، پی پی سے امید ہے،عمران خان ساتھ ہیں اور دیگرجماعتیں بھی ساتھ ہوں گی۔

ایوان وزیراعظم اور جاتی امراء اداروں کے خلاف سازشوں کے مراکز ہیں، طاہر القادری

شیخ رشید نے کہا کہ ختم نبوت سے متعلق حلف نامے میں تبدیلی میں نوازشریف ملوث ہیں، انھیں مشکل میں دیکھ رہا ہوں، اطلاعات ہیں کہ بعض شہزادوں نے بھی نوازشریف کا نام لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کبھی نہیں چاہیں گے کہ شہبازشریف چوہدری بن جائیں، شہبازشریف کے لیے بھی حدیبیہ کیس میں بچنے کا کوئی چانس نہیں۔ سپریم کورٹ میں حدیبیہ کیس اب میں لے کرجاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان نے کسی کا نام نکالنے سے متعلق نہیں کہا، البتہ فاروق ستارکا ایک لائن کامسئلہ ہمیشہ ہوتا ہے ۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top