تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مجھے کچھ ہوا تو بلاول اور زرداری ذمہ دار ہوں گے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے خلاف قتل کی سازش رچائے جانے کا دعویٰ کر دیا۔

تھانہ سیکریٹریٹ میں اپنے بھتیجے اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق سے ملاقات کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ میرے قتل کی سازش کی جا رہی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا، بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے سیاسی انتقام کے لیے مقدمہ درج کروایا۔

متعلقہ: شیخ رشید پر کراچی میں بھی مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ ہوا تو بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری ذمہ دار ہوں گے، امید ہے میرے خلاف سیاسی و انتقامی کارروائیوں پر عدلیہ نوٹس لے گی، مجھے کچھ ہوا تو عدالت زرداری اور بلاول کے خلاف مقدمہ درج کرے۔

ملاقات میں شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ یہ مجھے تھانے میں نہیں رکھتے بلکہ میری آنکھوں پر پٹی باندھ کرنا معلوم مقام پر لے جاتے ہیں، مجھے ابھی بھی پٹی باندھ کر تھانے لایا گیا، میرے ساتھ بدترین انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر سنگین الزام لگانے پر شیخ رشید کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ انہیں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شپ گرفتار کیا گیا۔ گزشتہ روز عدالت نے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی۔

’شیخ رشید عدالت سے روانگی کے بعد سے لاپتا ہیں‘

گزشتہ روز اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ راشد شفیق نے کہا تھا کہ پولیس نے شیخ رشید کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، وہ عدالت سے روانگی کے بعد سے لاپتا ہیں۔ ’شیخ رشید تھانہ آبپارہ و سیکرٹریٹ میں موجود نہیں۔ وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور انہیں بروقت ادویات کی ضرورت ہوتی ہے۔‘

Comments

- Advertisement -