پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

بھارتی سائنسدان اتنے بڑے نہیں کہ خلا تک پہنچیں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے خلا کا ڈرامہ کیا گیا، ناکام ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سائنسدان اتنے بڑے نہیں کہ خلا تک پہنچیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہ مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے خلا کا ڈرامہ کیا گیا، ناکام ہوئے، پاکستان کو اپنے سائنسدانوں پر فخر ہے، وقت پرثابت بھی کردیں گے۔

چند ریان ٹو کی ناکامی ، فواد چوہدری کا بھارت کو مشورہ

اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے چند ریان کی ناکامی پر بھارت کو مشورہ دیا کہ ہندوستان چند ریان جیسے مشن بنانے یا ابھینندن جیسوں کو لائن آف کنٹرول پار چائے پینے بھیجنے پر پیسہ نہ لٹائے۔

یاد رہےبھارت کی چاند پراترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہو گئی ، چندریان ٹوچاندسےدواعشاریہ ایک کلومیٹردورتھاکہ زمین سے رابطہ منقطع ہوگیا، ۔بھارتی سائنسدانوں کا کہنا ہے چاند گاڑی کا رابطہ کیوں ٹوٹا وجہ جاننے کےلئےڈیٹا کا تجزیہ کررہے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بڑی ناکامی پر مایوس ہوکر بھارتی اسپیس ایجنسی کے ہیڈکوارٹرزسےنکل گئے لیکن روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکامی تسلیم کرنے کےبجائے چاند مشن کو تاریخ ساز اور بھارتی سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے رہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں