راولپنڈی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور بھارت اینٹی پاکستان لابی شروع کرنا چاہتے ہیں ، جو واقعات ہو رہے ہیں وہ سازش کے تحت ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ،بھارت اوراینٹی پاکستان لابی شروع کرناچاہتی ہے اور پاکستان کیخلاف ان ڈکلیئر ہائبررڈ وارڈ شروع کی جارہی ہے۔
داسو بس حادثے کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ داسو کا واقعہ جی سی سی میٹنگ سے ایک دن پہلے کیا گیا ، داسو واقعے کی تفتیش مکمل کی ہے ، چینی حکومت مطمئن ہے، چین اور پاکستان میں کےدرمیان غلط فہمی پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، غیرملکی عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط ہو۔
افغان سفیر کے بیٹی کے اغوا کے معاملے پر وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان سفیر کے بیٹی کاواقعہ افغان کانفرنس سے پہلے کیا گیا ، اسلام آباد، راولپنڈی کی 700 گھنٹے کی ویڈیو کو دیکھاہے، 200گاڑیوں اورٹیکسیوں کے مالکان تک پہنچے ہیں، بھرپور کوشش ہے کہ سفارتکار کی بیٹی انویسٹی گیشن کا حصہ بنے۔
واقعے پر ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی،کھڈا مارکیٹ گئیں ،پھر پنڈی آئیں ، راولپنڈی سے وہ دامن کوہ گئیں ،اس عرصےمیں انٹرنیٹ استعمال کرتی رہیں، انھوں نے فون دیا تو سب کچھ صاف کرکے دیا وہ سائبر کرائم سے پڑھی ہوئی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے اپنی تحقیقات مکمل کی ہیں، اغوا کا کوئی واقعہ نہیں پھر بھی حکومتی ہدایت پر ایف آئی آردرج کی گئی، امید ہےافغان سفیر کی بیٹی بہت جلد تحقیقات کا حصہ ہوں گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کو بدنام کرنے کی ساری کوششیں ناکام ہوں گی، چاروں ٹیکسی ڈرائیورز صاف ریکارڈ رکھتے ہیں،عید کے بعد تمام ڈپلومیٹک ایریاز کو خاص زون بنانے لگے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان ایک دنیا کا ابھرتا ہوا لیڈر ہے ، 50لیڈروں میں وہ فون بھی عمران خان کا ہیک کررہے تھے،عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھے گا، جس ملک کوڈیفالٹ کرناچاہتے تھے وہ بحرانوں سے نکل رہا ہے۔
افغانستان کے حالات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ افغانستان کے حالات افغانستان کا معاملہ ہے ، جو افغانستان کی قوم فیصلہ کرے گی وہ پاکستان قوم کافیصلہ ہے ، پاک افواج اورسول ادارے ہرقسم کے حالات کیلئے تیار ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جوہر ٹاؤن کا واقعہ ایف اےٹی ایف سےایک دن پہلے کیاگیا، جوواقعات ہورہےہیں وہ سازش کےتحت ہورہےہیں۔
آزاد کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آزادکشمیر میں مریم نواز الیکشن مہم نوازشریف کوواپس لانےکیلئےنہیں کررہی ، مریم نواز انتخابی مہم عمران خان کیخلاف کررہی ہیں، آزادکشمیر میں پی ٹی آئی جیتنے جاری رہی ہے ، مریم نواز نے کہا ہارنے کے بعد اسلام آباد میں دھرنا دے گی، 25جولائی کو پی ٹی آئی اور بلے کی جیت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ، طالبان سے متعلق دفترخارجہ بہتر بیان دےسکتاہے، افغانستان کیساتھ2700کلومیٹر بارڈر پر 90فیصد فینسنگ ہوچکی ہے۔