جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

پاکستان اورنوازشریف اب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا کہ اب پاکستان اور نواز شریف ساتھ نہیں چل سکتے، یہ لوگ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف کوئی عمرہ کاویزہ لینے نہیں جارہے کہ پوری بارات ساتھ جائے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ فروری سے پہلے حل ہونا ہے ، یہ اپنے بچوں کو پیش نہیں کریں گے ، آج شام یہ جو کریں گے وہ اپنا کام تمام کرنے کی جلدی ہوگی، کیا یہ عدالت کوتاثر دینا چاہتےہیں کہ ملک کی تقدیر بدل دینگے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب پاکستان اور نواز شریف ساتھ نہیں چل سکتے ، کیا نواز شریف عمرے کا ٹکٹ کرانے جارہےہیں ، نوازشریف کرپشن کیس میں پیشی کےلئے جارہےہیں ، ان کو اپنی صفائی کا بھی موقع ملنا چاہئے ، میرے خیال میں انھیں رینجرز سے ملکرفہرست مرتب کرنی چاہئے تھی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اورنوازشریف ساتھ نہیں چل سکتے، اسلام آباد کے کسی افسر نے پاس جاری کرنے ہیں تو وہ ان کاملازم ہے، فورسز کے ساتھ مل بیٹھ کر پاسز کا طے کرنا چاہئے، یہ سب ضیا الحق کی پیداوار ہیں اور آج فوج کو آنکھیں دکھا رہے ہیں، انہیں چاہئے کہ کرپشن کےاس دور سے گزریں دنیا بھر میں ایسا ہوتا ہے۔


مزید پڑھیں :  نوازشریف نے چور مچائے شورکی فلم لگائی ہوئی ہے، شیخ رشید


سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ کیس میں لمبی تاریخیں جان کر لی جاتی ہیں ، تاثردیاجارہاہےنوازشریف نہیں تو جمہوریت ختم ہوجائیگی ، نوازشریف اسمبلی سےقانون پاس کرانے جارہےہیں ایک شخص کے پیچھے پوری حکومت لگ گئی ہے ، اس وقت تناؤ پیدا ہورہا ہے وزرا اور میڈیا کو جانے دینا چاہئے کوئی اعتراض نہیں ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ تاثردیاجارہاہے یہ سب کچھ نوازشریف کیخلاف ہورہا ہے، ہم سمجھتے ہیں یہ سب کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت کیخلاف ہورہاہے، ہم ممکن کوشش کرنی چاہئے کہ جمہوریت بچ جائے، تصادم اگر جمہوریت اور پاکستان میں ہے تو بچنا مشکل ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم سب چیزیں دیکھ رہی ہے اور سمجھ رہی ہے ، پاکستان کو بچانا ہے تو چوروں سے نجات حاصل کرنا ہوگی، انھیں سچائی سے مطلب نہیں،ان کا ایجنڈا لوگوں کو خریدنا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں