The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے دوسروں کی قربانی دے رہے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے بیٹی کو بچانے کے لیے اداروں اور رائے عامہ کی مخالفت مول رہے ہیں۔

وہ ڈان لیکس معاملے پر وزیراعظم کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین اور معاون خصوصی طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹانے کی اطلاعات پر اے آر وائی سے گفتگو کے دوران ردعمل رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہہ وزیراعظم کی کوشش ہے گھر میں لگی آگ کو بجھایا جائے اور اسی لیے مریم نواز کو بچانے کے لیے راؤ تحسین اور طارق فاطمی کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔


ڈان لیکس ،طارق فاطمی اور راؤ تحسین ذمے دار قرار


عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم اپنے بیٹی کو بچانے کے لیے اداروں اور رائےعامہ کو اپنے مخالف کر رہے ہیں لیکن پاناما اور ڈان لیکس ساتھ ساتھ چلیں گے اور اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو کمپنی کی مشہوری کے لیے لگایا ہوا تھا اس لیے ان کے جانے سے فرق نہیں پڑے گا اس طرح کر کے وزیراعظم اپنے چہیتوں کو بچا رہے ہیں۔


قومی سلامتی کی خبر: جسٹس عامر رضا تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ مقرر


خیال رہے آج وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور ڈان لیکس تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور پرنسپل سیکرٹری برائے اطلاعات راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے جب کہ پرویز رشید کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں