The news is by your side.

Advertisement

ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کویقینی بنایا جائے‘ شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشنزپرمسافروں کوہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیرریلوے شیخ رشید احمد کی زیرصدارت ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ریلوے افسران کی جانب سے وفاقی وزیر شیخ رشید کو ٹرین آپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کو یقینی بنایا جائے، ریلوے اسٹیشنزپرمسافروں کوہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا افسران سے کہنا تھا کہ ٹرین آپریشن بہترکرنے کے حوالے سے جذبہ پیدا کریں۔

ہم ہرسطح پرریلوے میں بہتری لانے کا ارادہ رکھتے ہیں‘ شیخ رشید

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک بہترہوگا توسروس فراہمی میں واضح فرق آئے گا، آپ کے ساتھ بیٹھوں گا، ریلوے مسافروں کی بہتری کے لیے آئیڈیازدیں۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہرسطح پرریلوے میں بہتری لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ 11 فروری شام 5 بجے وزیر اعظم تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، ’وعدہ کرتا ہوں پاکستان میں ریلوں کا جال بچھا دوں گا‘۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں