منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

اے این پی ن لیگ کے بجائے پیپلزپارٹی کے قریب ہوگئی، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عوامی نینشنل پارٹی (اے این پی) ن لیگ کے بجائے پیپلزپارٹی کے قریب ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ابھی اے این پی پی ڈی ایم سے الگ ہوئی ہے اور بھی بہت کچھ ہوگا، اے این پی مستقبل کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں گروپ بندی کے اثرات دیگر پارٹیوں پر بھی پڑیں گے، عید کے بعد ن لیگ کے اندر مسئلے کھڑے ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نہ کوئی آرہا ہے نہ کوئی جارہا ہے اسی تنخواہ پر سارے کام کررہے ہیں، میرے ساتھ کوئی رابطے میں نہیں جن کے ساتھ ہیں انہیں پتا ہوگا۔

مزید پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی کا پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز خود کہہ رہی ہیں کہ مجھے باہر نہیں جانا تو بات ختم ہوگئی، پی ڈی ایم سرنڈر کرچکی ہے اب اس میں کوئی جان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اے این پی نے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کردیا، امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ مخصوص جماعتیں پی ڈی ایم کو ہائی جیک کرچکی ہیں، پی ڈی ایم کو دوسری جانب لے جانے کی کوشش جارہی ہے۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے متفقہ فیصلے اور اصولوں کی خلاف ورزی پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں