تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عمران خان کتنے ووٹوں سے جیت رہے ہیں؟ شیخ رشید نے بتادیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان 12 ووٹوں سے جیتیں گے، 30 سے 31 تاریخ تک عمران خان 12 ووٹوں سے جیت جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم کی کرسی کسی کو نہیں دیں گے، میں تو پہلے دن سے ان کے ساتھ ہوں، میں عمران خان کے ساتھ ہی رہوں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا عمران خان ہی جیتیں گے میں ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نسلی اور اصلی ہوں کسی چیز کی ضروررت نہیں میری یہ 15ویں وزارت ہے، میں حلقے کی بنیاد پر حلقے میں ہوتا ہوں، صوبے کی سیاست نہیں کرتا مرکز کی سیاست کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں‌وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش

واضح رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کیلئے تحریک عدم اعتماد پیش کردی۔

اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی شامل تھی جو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی اجازت کے بعد ایوان میں پیش کی گئی۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے تحریک عدم اعتماد پیش کی جس کے بعد تحریک کے حامیوں اور مخالفین کی گنتی کی گئی، تحریک پیش کرنے پر ایوان میں اپوزیشن کے ارکان نے ڈیسک بجائے اور نعرے لگائے۔

شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس 31 مارچ بروز جمعرات تک ملتوی کردیا اور کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر بحث 31 مارچ کو ہوگی۔

31 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -