تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

’الیکشن سے قبل آسمانی فیصلے بھی آ سکتے ہیں‘

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کچھ فیصلے زمینی ہوتے ہیں اور کچھ آسمانی الیکشن سے پہلے آسمانی فیصلے بھی آ سکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور عوام کی بدترین معاشی حالات پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اظہار خیال کیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ٹیکس اشرافیہ پر لگنا چاہیے تھا لیکن غریبوں کا انتخاب کیا گیا، اصل مسئلہ یہ ہے کہ مڈل کلاس مر گئی ہے اب لوگ بچوں کا پیٹ کیسے پا لیں؟ پیٹرول کا خرچہ کیسے پورا کریں؟ بجلی کا بل کیسے دیں اور دو وقت کی روٹی کیسے کھائیں؟

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ فاقہ اور مہنگائی جس گھر میں داخل ہوتی ہے یہ نہیں پوچھتی کہ اس کی پارٹی کون سی ہے، غریب کو اندھے کنویں میں دھکا دے دیا گیا ہے، اب اس ملک میں اشرافیہ ہی اپنی مرضی کی زندگی گزار سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بجلی، پٹرول مہنگا ہوگا تو زرعی اور صنعتی انقلاب کیسے آئے گا۔ ستمبر کے آخری ہفتے سے غریب پر گیس کی ستمگری بھی شروع ہو جائے گی۔ عام آدمی کی بس ہو گئی ہے اور گلی محلوں میں امن و امان کے مسائل پیدا ہو چکے ہیں۔ لوگ لوٹ مار کی طرف بڑھ رہے ہیں جو کہ انتہائی پریشان کن ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کب اور کیسے ہوتے ہیں یہ بعد کی بات ہے، اب عام آدمی کی بقا کا مسئلہ ہے۔ کچھ فیصلے زمینی ہوتے ہیں اور کچھ آسمانی الیکشن سے پہلے آسمانی فیصلے بھی آ سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -