تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پر رکا ہے ختم نہیں ہوا‘

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پر رکا ہے ختم نہیں ہوا۔

سینیئر سیاستدان نے عمران خان کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پر رُکا ہے ختم نہیں ہوا، سیاسی درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، 3 دن سے ایف آئی آر نہیں کٹی تھانے میں بجلی ہی نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ نا اہل غیر مقبول حکومت مکمل ناکام ہو گئی ہے، پیمرا کی ناکام سنسر شپ میڈیا کے خلاف سازش تھی۔

 

واضح رہے کہ پیمرا نے گزشتہ روز پہلے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیانات میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی عائد کی تھی تاہم عوامی ردعمل کے بعد اس پابندی کو واپس لے لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -