بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

’فضل الرحمان بھی آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھانے لگے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے ساتھ فضل الرحمان بھی اب آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھانے لگے۔

شیخ رشید نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار دونوں ہی نا اہل ثابت ہوئے ہیں اور ان کی نا اہلی کی سزا عوام بھگت رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حالت یہ ہوگئی ہے کہ اسحاق ڈار کے ساتھ اب فضل الرحمان بھی آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھانے لگے ہیں۔ کاروبار تو پہلے سے ہی بند تھا اب انتقام میں سینٹورس مال بھی بند کرا دیا گیا ہے۔

 

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان مطمئن ہیں اور وہ الیکشن منوا کے رہیں گے۔ اسمبلیوں کی تحلیل بھی الیکشن کے اعلان کے انتظار میں 30 دسمبر تک لے کر گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ 13 فراری پارٹیاں عمران خان کو نا اہل کرانے کی بجائے الیکشن کی تیاری کریں اور روس سے تیل کا معاہدہ عام کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں