تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’اُلٹی گنتی شروع ہوگئی، یہ فیصلہ کن ہفتہ ہے‘

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور یہ فیصلہ کن ہفتہ ہے۔

شیخ رشید نے ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حکومت سیاسی، معاشی، اقتصادی اور تعیناتی بحران میں پھنسی ہوئی ہے۔ اب الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور یہ فیصلہ کن ہفتہ ہے۔

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ یہ زمینی حقائق سے بے خبر اور فضا میں معلق ہیں۔ ان کے ہاتھ آسمان پر ہیں اور نہ پاؤں زمین پر لگ رہے ہیں۔ گوٹی پھنس گئی ہے جی کا جانا ٹھہر گیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کا 26 نومبر کو کمیٹی چوک پر تاریخی استقبال کریں گے۔

 

Comments

- Advertisement -