عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملک میں ادویہ اور آٹے کے بحران پر کہا ہے ہائیکورٹ نے پیناڈول دلائی، اب آٹا بھی دلائے۔
سابق وفاقی وزیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں حکمرانوں کی شاہ خرچیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادھر ملک میں لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں جب کہ حکمران امریکا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی استحکام کا واحد حل ہے، آج 2 وزرا کے اضافے کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔
انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر روز روپے کی قدر میں کمی، اجناس، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، رات 2 بجے پٹرول پر شب خون مار کے 1.50 روپے اضافہ کر دیا ہے، یہاں طاقتور بے قصور جب کہ غریب قصور وار ٹھہرے ہیں، ہائیکورٹ نے پیناڈول دلائی، اب آٹا بھی دلائے۔
سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں؟ اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔
آج 70 وزراء 2 کے اضافے کے بعد تعداد میں 72 ہوگئے ہیں۔لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں،یہ امریکہ کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں۔ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے۔وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں۔ PDM الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 21, 2022