پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے ایک بار پھر دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جون سے قبل اہم فیصلے آئیں گے اور عدلیہ جیتے گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سینیئر سیاستدان نے ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک بار پھر بڑا دعویٰ کر دیا ہے 15 جون سے قبل اہم فیصلے آئیں گے اور عدلیہ جیتے گی۔
سابق وفاقی وزیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ نیب کا مشکور ہوں کہ اس نے مجھے اس قابل سمجھا اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کے ساتھ فریق بنایا، جیل جانے کے لیے تیار ہوں۔ صرف مجھے یہ بتاؤ میں کس کیس میں مطلوب ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کئی روز سے لال حویلی اور میری والدہ کے گھر پر چھاپے مار رہی ہے۔ میں اپنی جنگ آئین اور قانون کے مطابق لڑوں گا، ان سے بھی کہتا ہوں کہ یہ گھروں میں داخل ہوتے وقت خواتین کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ میرا پیغام ہے کہ انشا اللہ 15 جون سے قبل اہم فیصلے آئیں گے۔ آئین، قانون اور عدلیہ جیتے گی، پاکستان کی عوام جیتیں گے اور یہ حق وسچ کی فتح ہوگی۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 17, 2023