تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاک فوج کے خلاف بات کرنے والے کی زبان کھینچ لی جائے گی، شیخ‌ رشید احمد

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ روالپنڈی کا اعلان ہے کہ جو پاک فوج کے خلاف بات کرے گا اُس کی زبان کھینچ لی جائے گی، اگر پی ڈی ایم نے قانون ہاتھ میں لیا تو وہ سلوک کیا جائے گا جسے تاریخ یاد رکھے گی۔

راولپنڈی میں واقع لال حویلی میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’پی پی اور فضل الرحمان  اپنا اپنا راستہ بندگلی سےکھلی گلی میں لے آئے جبکہ دونوں نے مسلم لیگ ن کو بیچ چوارہے پر تنہا چھوڑ دیا‘۔

شیخ رشید نے کہا کہ ’راولپنڈی کا اعلان ہے، جوپاک فوج کے خلاف بات کرے گا اس کی زبان کھینچ لی جائیگی، یہ وہی فوج ہے جس نے عوام کو دہشت گردی سے محفوظ رکھا‘۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’یہ کہہ رہے تھے پنڈی جائیں گے،پنڈی والوں نے کہا آؤ چائے پلاتا ہوں، انہوں نے آپس میں 200 مذاکرے کئے پنڈی جارہےہیں،آئی ایس پی آرجنرل نے کہا آؤ چائے پلاتاہوں، روالپنڈی کا اعلان ہے جو تم کرو گے وہ ہم کریں گے‘۔

شیخ رشید نے پی ڈی ایم قیادت کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اسی میں آپ کی بھلائی ہے، چیلنج کرتا ہوں مریم کو باہر جانے کی اجازت دے دیں تو  تو آج ہی پی ڈی ایم ختم ہوجائے گی کیونکہ جیل ان کو راس نہیں  اور جب یہ اپوزیشن میں ہوں تو بیرون ملک جانے کی خواہش لے کر پھرتے ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’یہ اربوں لوٹ کر باہر بھاگ گئے اور اب  عمران خان کے خلاف یہاں تحریک چلارہے ہیں، پہلے ان کو  پانامہ قبول نہیں تھا اب انھیں براڈشیٹ پسند نہیں، حدیبیہ پپیر مل اور پانامہ کا کیس لڑنے والے جسٹس عظمت شیخ پاکستان کے عظیم ترین جج ہیں‘۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ’اپنےدورمیں زیادہ سے زیادہ مدارس کو رجسٹرڈکروں گا، تحریک لبیک والوں سے بھی توقع ہے ان کا مشن اور میرامشن ایک ہے، مربھی جاؤں پھر بھی علمائےکرام کا نام احترام سےلوں گا‘۔

Comments

- Advertisement -