تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

القادر ٹرسٹ کے حوالے سے میرے پاس کوئی معلومات یا ثبوت نہیں ہیں، شیخ رشید کا نیب کو خط

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نیب راولپنڈی کو خط میں کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے میرے پاس کوئی معلومات یا ثبوت نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نیب راولپنڈی کو القادر ٹرسٹ کیس میں خط لکھ دیا، جس میں کہا ہے کہ مجھے نیب کی جانب سے 30 مئی کو بطور گواہ پیش ہونے کے لیے نوٹس ملا۔

خط میں کہا ہے کہ 13 دسمبر 2019 کو کابینہ اجلاس میں القادر ٹرسٹ کا معاملہ اٹھایا گیا، القادر ٹرسٹ کا معاملے اٹھانے سے قبل میں کابینہ سے نکل چکا تھا۔

شیخ رشید کا خط میں کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے میرے پاس کوئی معلومات یا ثبوت نہیں ہیں، شہزاد اکبر کے ساتھ میرے تعلقات کشیدہ ہیں، میری بات چیت تک نہیں تھی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے میرے پاس کوئی دستاویزات موجود نہیں۔

گذشتہ روز 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں نیب راولپنڈی نے شیخ رشید کا دوبارہ طلب کیا تھا ، نیب کی جانب سے شیخ رشید کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

اس سے قبل نیب نے رواں ماہ کی 24 تاریخ کو بھی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو طلب کیا تھا اور انہیں متعلقہ دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -